اردو
Surah لیل - Aya count 21
وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ
( 1 ) 
رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے
وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ
( 2 ) 
اور دن کی قسم جب چمک اٹھے
وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ
( 3 ) 
اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے
إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ
( 4 ) 
کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے
فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَاتَّقَىٰ
( 5 ) 
تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی
وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَىٰ
( 6 ) 
اور نیک بات کو سچ جانا
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَىٰ
( 7 ) 
اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے
وَأَمَّا مَن بَخِلَ وَاسْتَغْنَىٰ
( 8 ) 
اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا
وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَىٰ
( 9 ) 
اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَىٰ
( 10 ) 
اسے سختی میں پہنچائیں گے
وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّىٰ
( 11 ) 
اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا
إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ
( 12 ) 
ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے
وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَىٰ
( 13 ) 
اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں
فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ
( 14 ) 
سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا
لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى
( 15 ) 
اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے
الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
( 16 ) 
جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا
وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى
( 17 ) 
اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا
الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّىٰ
( 18 ) 
جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو
وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَىٰ
( 19 ) 
اور (اس لیے) نہیں( دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے
إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَىٰ
( 20 ) 
بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے
وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ
( 21 ) 
اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا